یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس، علی حیدر گیلانی کا ویڈیو سے متعلق بیان پر یوٹرن
اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس میں علی حیدر گیلانی نے ویڈیو سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا،علی حیدر گیلانی نے تحریری جواب میں ویڈیو کو ٹمپرڈ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس میں علی حیدر گیلانی نے ویڈیو سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا،علی حیدر گیلانی نے تحریری جواب میں ویڈیو کو ٹمپرڈ قرار دیدیا۔علی حیدر گیلانی نے جواب جمع کرایا ہے کہ وہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کیلئے کسی پر دباؤ ڈالا نہ رشوت کی پیشکش کی،جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، میرے وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں، پریس کانفرنس میں ویڈیوز کا کوئی اعتراف نہیں کیا تھا۔
علی حیدر گیلانی کا جواب میں کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا، ڈسکہ اور ویڈیو سکینڈل کیس کے حقائق میں بہت فرق ہے؟ درخواست گزاروں نے سنی سنائی باتوں پر انحصار کیا ہے۔ علی حیدر گیلانی نے استدعا کی ہے کہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 14 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 گھنٹے قبل