لاہور : الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔


پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلا م آباد میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی عمر تنویر نے کہا ہے کہ ’جانبدار الیکشن کمیشن کا بغض اور بددیانتی پر مبنی فیصلہ ہمیں قبول نہیں، پنڈی کے کارکنان فیض آباد پہنچیں، اب دما دم مست قلندر ہوگا۔
لاہور میں اپنے چیئرمین کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک پر ٹریفک بلاک کر دیا۔کارکنوں کے احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے ۔ فیصل آباد میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔
راجن پور میں کارکنان کی جانب سے شام 5 بجے چوک الہ آباد انڈس ہائی وے کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
گوجرانوالہ کے چندا قلعہ بائی پاس اور جناح انٹر چینج پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عزیز کراس چوک کو بلاک کر دیا، عزیز کراس چوک بلاک ہو نے سے لا ہور ،اسلام آباد روڈ بند ہوگئی ہے ۔
منڈی بہاءالدین ، بورے والا میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے لاری چوک پر احتجاج کیا اور اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگائے۔ رحیم یار خان میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا قومی شاہرا ہ پر صادق آباد سے چوک بہادر پور تک احتجاج جاری ہے ، کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہ منظور اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے باعث پنجاب سے سندھ اور سندھ سے پنجاب جانیوالی ٹریفک بند ہوگئی اورقومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
قصور میں بھی آرٹیکل 63 کے فیصلے کے خلاف فیروز پور روڈ کو ٹول پلازہ سے بند کر دیا گیا۔
خایل رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 4 منٹ قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 17 منٹ قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- ایک گھنٹہ قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 10 منٹ قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل