پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نا اہل کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے،پرویز الٰہی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،وزیر اعلٰی پنجاب


وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں۔عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے،اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 21, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نشانہ صرف عمران خان ہیں،کیا یہ 22 کروڑ لوگوں کو نا اہل کر دیں گے؟الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے آئین اور اداروں پر حملہ ہے،
عمران خان ایک ہفتہ قبل دو تہائی اکثریت سے جیت کر آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبر اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کے اہل نہیں،الیکشن کمیشن کا رویہ شرمناک ہے۔انہوں نے وہی کیا کہ جس کی امید تھی۔یہ قانون پر حملہ ہے،صرف عمران خان نشانہ ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تم ہوتے کون ہو یہ فیصلہ کرنے والے،یہ قوم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حق کیلئے باہر نکلیں،تحریک انصاف فیصلہ مسترد کرتی ہے۔
ان ایوانوں کو الٹا کر ہی آئین کو بچایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، امریکا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 16 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 17 گھنٹے قبل

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 16 گھنٹے قبل
بھارت کی جانب سےدریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 14 گھنٹے قبل

بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کاسروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس گزر گئے
- 2 گھنٹے قبل