جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی 

میلبورن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے کے سلسلے میں ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو میزبان آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ٹورنامنٹ  کا 19 واں  میچ پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا ۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی قیادت داسن شاناکا کر رہے ہیں۔

گروپ ون کا یہ میچ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کا حامل  ہے کیونکہ   اُس کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے مات دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا ، دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا .

میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 نومبر کو ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll