برسبین : ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔
برسبین میں آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلے مقابلے میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ دوسرا اہم میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 144 رنز بنائے ہیں، افغان بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے تین، تین میچز کے بعد صرف دو ، دو پوائنٹس ہیں ، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی اُمیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے نہ صرف یہ مقابلہ جیتنا ہوگا بلکہ گروپ کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔
افغانستان کا پانچواں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ سری لنکا کو انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 10 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 12 منٹ قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 11 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 13 گھنٹے قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 16 منٹ قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 11 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا
- 3 گھنٹے قبل