Advertisement

امریکا کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

واشنگٹن : امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 4th 2022, 9:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی اظہار افسوس کیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement