جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ، ابتدائی تحقیقات مکمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ، ابتدائی تحقیقات مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سےگولیوں کے گیارہ خول ملے  ہیں ، 9خول چھوٹے پستول کی گولیوں اور2 بڑے اسلحہ کی گولیوں کے ہیں۔

پولیس کے مطابق پستول کی گولیاں نیچے سے اوپر کنٹینر کی طرف چلائی گئیں جبکہ  بڑے اسلحے والی گولیاں کنٹینر سے نیچے کی طرف چلائی گئیں ، جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو  پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق  معظم کے سر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا،  واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، 4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی،باقی افراد کے زخموں کی نوعیت الگ ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عمران خان آج 11 بجے پارٹی قیادت کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گے جس کے بعد تحریک انصاف اپنا اگلا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ 

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے جب کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ہے، سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی ہے، فلسطین کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان نے تقریر کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے،سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چند دنوں بعد قطر کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا، سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین غیر سنجیدہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ صوبے کے معاملات نہیں چلا پا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات، دہشتگردی کے واقعات اور امن و امان کی صورت حال سے ان کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے، وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے  چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل  فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی  فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll