کھیل
ٹی 20 ورلڈکپ : سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کا آج اہم میچ
سڈنی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں سڈنی میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے میدان میں اتریں گی ۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو اس میچ میں لازماً فتح حاصل کرنی ہوگی ، سری لنکا کی ٹیم آخری چار ٹیموں میں پہنچنے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
یہ مقابلہ انگلینڈ کیلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کی فتح اُس کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے، اس وقت انگلینڈ کے چار میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس ہیں۔
انگلینڈ اگر سری لنکا کو آج ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو اس گروپ میں اُس کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پوائنٹس کی تعداد 7 ہوجائے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ، آسٹریلوی ٹیم البتہ رن ریٹ میں انگلینڈ سے پیچھے ہے اگر انگلش ٹیم کو فتح مل گئی تو وہ سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے چار میچوں کے بعد صرف چار پوائنٹس ہیں ، جیتنے پر اُن کے پوائنٹس کی تعدا د 6 ہوجائے گی جو کہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ناکافی ہوں گے لیکن ایسی صورت میں آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
دنیا
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے اعلامیے کے مطابق برطانوی مینز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا جوسر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا
پاکستان
نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ
وحت الکرامہ یو اے ای کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام وحت الکرامہ کا دورہ کیا۔ وحت الکرامہ متحدہ عرب امارات کے ان ہیروز کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔
متحدہ عرب امارات پریزیڈنٹ کورٹ میں شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔
Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar visited national and cultural landmark, Wahat Al Karama in Abu Dhabi, to pay homage to the sacrifices of UAE heroes who laid down their lives in the services of their country.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 28, 2023
The Prime Minister was welcomed by Sheikh Thayeb bin… pic.twitter.com/EVxJoHguuL
بعدازاں وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یہ یادگار متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اور 31 پینلز پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم نے وحت الکرامہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات نوٹ کیے، جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار400 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1499.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تفریح 9 گھنٹے پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلاول بھٹو زرداری کی شادی انتخابات سے پہلے ہو گی یا بعد میں فیصلہ جلد متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
شیخوپورہ سے اسلام آباد آئی بس حادثے کا شکار ،طالبہ جاں بحق