جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان   بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا 

ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان  نے  بنگلہ دیش  کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان   بنگلہ دیش  کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانیوالےاہم میچ میں  128 رنز کا ہدف  پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ اس میچ میں   پاکستانی حکمت عملی اس دفعہ بھی دفاعی رہی ۔ بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیے ۔ پاکستان نے اپنے 50 رنز 10 ویں اوور میں بنائے۔

بابر اعظم  نے  اس میچ میں بھی 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناسم احمد کی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش میں شارٹ تھرڈ مین پر کیچ پکڑا بیٹھے۔

محمد رضوان جنہیں ابتدا میں وکٹ کیپر نور الحسن کے کیچ چھوڑنے کی وجہ ایک اور موقع ملا تھا، اگلے ہی اوور میں عبادت حسین کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلادیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ افتخار احمد ایک رنز بنا کر کیچ آؤٹ  ہوگئے ۔ 

اس سے قبل میچ میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 11ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی۔ نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

آخری اوور میں نسم احمد 7 رنز بنا کر فاسٹ بولر حارث روف کا شکار بنے۔ میچ میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 17ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب مصدق حسین کو 5 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔

اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 19ویں اوور میں 109 رنز پر گری جب تسکین احمد کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

تجارت

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی طرف سے’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور(ڈی ای ایس اے)کی طرف سے جاری ’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، نیز اس سےپاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ممالک کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا، جو 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جولائی اور اگست 2023 کے دوران بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش خشک سالی سے متاثر ہوئے،جبکہ پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی،  پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll