سری لنکا کرکٹ نے زیادتی کے الزام میں گرفتار بلے باز دانشکا گونا تھیلاکا کو معطل کر دیا
کرکٹ سری لنکا تمام معاملے کی انکوائری کرے گا، انکوائری کورٹس کیس کے اختتام پر ہو گی، قصور وار قرار پانے پر کرکٹر کو سزا سنائی جائے گی


سری لنکا کرکٹ نے زیادتی کے الزام کے بعد دانشکا گونا تھیلاکا کو ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دانشکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو ہر طرز کی کرکٹ سے فوری پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ زیادتی کے الزام میں کرکٹر دانشکا کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا تمام معاملے کی انکوائری کرے گا، انکوائری کورٹس کیس کے اختتام پر ہو گی، قصور وار قرار پانے پر کرکٹر کو سزا سنائی جائے گی۔ سری لنکا کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آسٹریلوی حکام سے تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے الزام میں 2 روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ایک 29 سالہ خاتون نے سری لنکن بیٹر پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کی پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق خاتون کا کچھ دن قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے کرکٹر سے رابطہ ہوا تھا، خاتون نے الزام لگایا کہ 2 نومبر کو دانشکا گوناتھیلاکا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
