لاہور : وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت نے 5 نومبر کو مجھے عہدے سے معطل کر دیا۔
غلام محمود ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت 2 وفاقی وزراء کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، دونوں وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔
پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے، مجھے معطل کر کے وفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میری معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا، جبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
غلام محمود ڈوگر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیے جائیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روکا جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو عہدے سے معطل کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21 کے پولیس افسر غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
