سڈنی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں آٹھواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے میدان میں اتریں گی ۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گزشتہ روز قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ، البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک پاکستان اورنیوزی لینڈچھے دفعہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں چار میچزمیں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ دومیں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے ۔جنوبی افریقا کے ایراسمس کے ورلڈ کپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔
میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔
13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 3 hours ago
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 2 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 4 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 6 hours ago

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 6 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 17 minutes ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 16 minutes ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 4 hours ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 5 hours ago

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 19 minutes ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 14 minutes ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 2 hours ago