سڈنی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج (بدھ کو) کھیلا جارہاہے، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز جیت کر اعتماد ملا تھا۔
پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک پاکستان اورنیوزی لینڈچھے دفعہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں چار میچزمیں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ دومیں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔
نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گزشتہ روز قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ، البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔
سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد۔ شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔
نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، گِلن فلپس، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل سینٹر، ٹم ساؤتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن، ٹرینڈ بولٹ۔
میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے ۔جنوبی افریقا کے ایراسمس کے ورلڈ کپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔
13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago







