Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

سڈنی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج   (بدھ کو) کھیلا جارہاہے، نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر  پاکستان  کیخلاف بیٹنگ  کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 9th 2022, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کا پاکستان کو  جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے  پہلے  سیمی فائنل میچ میں  نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ 

 کپتان بابر اعظم نے ٹاس  کے موقع پر کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی  ہے ، نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز جیت کر اعتماد ملا تھا۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں۔ 

ورلڈ کپ  مقابلوں میں اب تک  پاکستان اورنیوزی لینڈچھے دفعہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں چار میچزمیں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ دومیں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔ 

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گزشتہ روز  قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ، البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔

سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد۔ شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔

نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، گِلن فلپس، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل سینٹر، ٹم ساؤتھی، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن، ٹرینڈ بولٹ۔

میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ 

میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے آفیشلز کا تقرر کر دیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے ۔جنوبی افریقا کے ایراسمس کے ورلڈ کپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔ 

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو سیمی فائنل میچ کو سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل سپر وائز کریں ۔کرس کیفنی تھرڈ امپرئر ہوں گے۔

 13 نومبر کو میلبورن کے ایم سی جی گرائونڈ میں شیڈول فائنل میچ کے لئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 20 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 21 گھنٹے قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement