ایڈلیڈ : آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

.jpg&w=3840&q=75)
آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کادوسراسیمی فائنل آج ایڈیلیڈمیں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم ہے جس نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اب تک کُل 22 ٹی20 میچز ہوچکے ہیں جس میں انڈیا نے 12 جبکہ انگلینڈ نے 10 میچز جیتے ہیں۔
اگر ٹی20 ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچز کھیلے گئے ہیں جن میں دو مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے فتح حاصل کی ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 44 منٹ قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 17 لاشیں نکال لی گئیں
- 6 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 38 منٹ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 3 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 3 گھنٹے قبل