جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ملک کے مستقبل کا فیصلہ چوروں کا ٹبر کررہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ چوروں کا ٹبر کررہا ہے.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مستقبل کا فیصلہ چوروں کا ٹبر کررہا ہے، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لانگ مارچ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ لندن میں ایک تماشا ہورہا ہے، نئے آرمی چیف کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے اور یہ فیصلہ ایک سزا یافتہ آدمی کررہا ہے۔ ملک کے مستقبل کا فیصلہ چوروں کا ٹبر کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم نے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کردیا ہے، میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بنا دیں، مجھے نہ تو نیب کا، چیف جسٹس اور نہ ہی کسی اور ادارہ کا سربراہ چاہیے جو بھی ہو میرٹ پر تعیناتی ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں کوئی یہ تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ملک کے فیصلے باہر ہوں اور وہ لوگ کریں جو 30 سال سے ملک کے پیسے چوری کرکے باہر بھیج رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے ایک اخبار پر ہرجانے کا دعویٰ کیا، عدالت نے دسمبر میں شہباز شریف کو بلالیا ہے۔ شہباز شریف کو یہ نہیں پتہ کہ وہ کہاں پھنس گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس معاشرے میں عدل نہیں وہ معاشرہ خوش حال اور آزاد نہیں ہوسکتا، اس معاشرے میں حقیقی آزادی اور جمہوریت نہیں آسکتی، تمام ترقی پزیر ملکوں کی ہی کہانی ہے، اس قوم کو حقییق آزادی دیں گے یہ قوم خود ہی اس ملک کو اٹھالے گی۔

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی شدید بارشوں نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلیات، ملاکنڈ اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں2 بچے برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، بلوچستان میں مون سون بارشوں میں اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں2 خواتین اور19 بچے بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll