آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پاور پلے یعنی 6 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر رنز بنالیے ہیں۔
اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے بولر مارک ووڈ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور میلبرن میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم بارش کا امکان پہلے سے کم ہو گیا ہے۔
Both teams are unchanged from the semi-finals. Here we go!
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 13, 2022
Follow LIVE: https://t.co/StpW8mW4NM#PAKvENG | #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/e6qk6MZ9qE

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 8 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 5 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 7 دن قبل






