جی این این سوشل

پاکستان

صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا جب تک اسے کھینچتے جائیں گے تو ملک اور مستقبل داؤ پر لگا رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں صاف اور شفاف الیکشن چاہییں اور انصاف چاہیے۔ عدلیہ اور چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف لوگوں کے دلوں میں بس گیا ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ ہر طرح کے کارروائی کے باوجود وہ اپنے موقف پر کھڑا رہا، صحافی برادری جانتی ہے کہ اس کی جان خطرے میں تھی۔ اسے باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے کہ مارچ کی رفتار کافی آہستہ ہے۔ مارچ کو آہستہ تو ہونا ہی تھا چونکہ میرے اوپر وزیر آباد میں حملہ ہوا جس کی اب تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سب سوشل میڈیا پر ہیں اور اب ان میں شعور آ چکا ہے۔ آپ شکر کریں کے تحریک انصاف ان نوجوانوں کو لانگ مارچ کے ذریعے پرامن احتجاج کا راستہ دکھا رہی ہے ورنہ یہ سری لنکا جیسے معاملہ بھی ہو سکتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پورے ملک سے لوگ راولپنڈی پہنچے گی جن کا ایک ہی پیغام ہو گا کہ ہمیں بھیڑ بکریاں نہ سمجھیں بلکہ ہم ہی فیصلہ کریں گے کہ اس ملک کی قیادت کس کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ اور پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر اس ملک کو دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا مگر لندن بیٹھا شخص چاہ رہا ہے کہ الیکشن نہیں کروانے کیونکہ ان کی شکست نظر آ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسا خاندان جس نے آج تک کوئی فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا اور ہمیشہ ہر معاملے میں اپنے خاندان کو مقدم رکھا اور جو ہمیشہ ایسے لوگوں کو اوپر لے کر آئے جنھیں وہ رشوت دے سکیں وہ اہم فیصلے کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور حکومت میں پاکستان کا وقار نیچے گیا ہے مگر ان کے دور حکومت میں صورتحال مختلف تھی کیونکہ وہ پاکستان کے لیے آزاد خارجہ پالیسی چاہتے تھے۔ ہم امریکہ سے ویسے ہی تعلقات چاہتے ہیں جیسے ان کے انڈیا سے تعلقات ہیں، غلاموں والے نہیں۔

پاکستان

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا  یوکرین کے  فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیویارک کے گورنرکی سابق معاون  پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام

نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچل کی سابق معاون لنڈا سن پر چینی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق معاون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لاکھوں ڈالر کے معاوضے اور تحفوں کے بدلے خفیہ طور پر چینی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔

پولیس نے 41 سالہ لنڈا سن اور ان کے 40 سالہ شوہر کرس ہو کو منگل کی صبح گرفتار کر کے بروکلین میں امریکی مجسٹریٹ جج پیگی کوو کے سامنے پیش کیا۔

بروکلین میں وفاقی استغاثہ کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت میں کام کرتے ہوئے سن نے تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو حکام سے ملاقات سے روک دیا اور نیویارک کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کو چین کے دورے کا انتظام کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بدلے میں چینی حکومت کے نمائندوں نے مبینہ طور پر ہو کے لیے لاکھوں ڈالر کی لین دین کا انتظام کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ سن اور ہو نے 2024 میں فیراری روما اسپورٹس کار، نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ اور ہونولولو میں 6 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے کے لیے رقم استعمال کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll