اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد سے 17 نومبر تک رپورٹ طلب کر لی ۔ دورانِ سماعت وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزار تاجروں کی جانب سے سردار عمر اسلم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے ؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینر لگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جا رہے ہیں ، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کر دی گئیں، جس سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو سڑکوں خصوصاً موٹر وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے ، پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اور جلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

