ملک کا دفاعی شعبہ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید دور کے تقاضے پورے کررہا ہے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ ملک کا دفاعی شعبہ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید دور کے تقاضے پورے کررہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دفاعی نمائش آئیڈیاز ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیارکر گئی ہے جس سے عالمی دفاعی مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی پیشرفت اجاگر ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا موضوع ” امن کےلئے ہتھیار پاکستان کی امن و سلامتی کی خواہش” کامظہر ہے۔
Over the years, IDEAS has evolved into a platform that highlights Pakistan's growing footprint in the global defence market. Arms for Peace, theme of IDEAS’22, reflects Pakistan's desire for peace & stability. Good to see that our defence sector is catering to demands of tech era
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2022
گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 22 آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے جو جمعہ تک جاری رہے گی۔اس چار روزہ نمائش میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے، پہلی بار آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری بھی شریک ہورہے ہیں۔
آئیڈیاز 2022 میں انتہائی اہم سیمینار انٹیلی جنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔
17 نومبر کو کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 4 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 4 hours ago






