جی این این سوشل

جرم

ٹی20 ورلڈکپ؛ شرکت کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی؟

آسٹریلیا میں  کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا اختتام انگلینڈ  تو ہوچکا ہے مگر اس بڑے ٹؤرنامنٹ کی انعامی رقم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ہونے پر بھی مالا مال کردیا ہے ،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی20 ورلڈکپ؛ شرکت کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

  فائنل میں شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی  اس کا بھی ممکنہ طور پر پتہ چل گیا ہے ، اور رقم رنراپ کے طور پر ملے گی وہ بھی سامنے آگئی ہے ۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں $120,000 ($40,000) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس بھی دیا۔

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک ، 7 زخمی

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ شنہو ا کے مطابق لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو ئے۔

ادھرلبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرکوں میں اسرائیل کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں کے ساتھ ساتھ رویسات العالم، برانیت، مسکاو ام، اور رامیم سمیت کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کے 388 افراد ہلاک ہو چکے جن میں حزب اللہ کے 247 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے  خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔

ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll