ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات پہلا خلائی مشن 28 نومبرکو چاند پر بھیجے گا
دوبئی : متحدہ عرب امارات نے مریخ کے بعد چاند کے اسرار دریافت کرنے کے لیے پہلا اماراتی خلائی مشن (ایکسپلورر راشد ) 28 نومبر کو چاند پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق محمد بن راشد خلائی سینٹر کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات کے مقامی وقت کے مطابق پہلا اماراتی خلائی مشن 28 نومبر کو 12 بج کر 46 منٹ پرروانہ کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق تاریخ اور وقت میں موسمی حالات یا دیگر امور کی وجہ سے تبدیلی ہو سکتی ہے۔
یہ اعلان اٹلس کے دھانے پر ایکسپلورر راشد کی لینڈنگ کے مقام کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔
آئی سپیس کے مطابق خلائی گاڑی براہ راست چاند کا رخ کرنے کے بجائے کم توانائی والے ٹریک کا انتخاب کرے گی۔ روانگی کے پانچ ماہ بعد مارچ 2023 میں چاند پر اترے گی۔
یاد رہے کہ چاند کی دنیا کا پتہ لگانے والے اماراتی روور کو ’راشد‘ نام دیا گیا ہے ۔ مشن کا مقصد چاند کی سطح کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کرنا ہے جن میں چاند کی مٹی اور اس کی تشکیل اور اجزا، اس کی حرارتی خصوصیات اور ترسیل کی خصوصیات کی جانچ کی جائے گی۔
مشن کے دوران روور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا اور دبئی کے کنٹرول روم میں واپس بھیجے گا۔
مشن مادی سائنس، روبوٹکس، نقل و حرکت، نیویگیشن اور مواصلات میں نئی ٹیکنالوجیز کا بھی تجربہ کرے گا۔

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مری موٹروے سے گرفتار کرلیا، شیخ رشید کو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے میڈیکل کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا دعوی ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید سے مہنگے برانڈ کی شراب ، ایم 4رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے، شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کیخلاف آب پارہ تھانے میں پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا،شیخ رشیدکوصبح علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر کے دروازے توڑے اورمیرے گھر میں 100سے200لوگ داخل ہوئے،پولیس نے میرے ملازمین پر تشدد کیا،پولیس زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لے آئی ہے، مجھے رانا ثنا اللہ کے کہنے پر گرفتار کیا گیاہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کے باوجودگرفتارکیاگیا، آج اسلام آبادہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
شیخ رشید کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتاہوں۔رسوائےزمانہ ECPکی مقررکردہ ایسی متعصّب+منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سےپہلےہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔سوال یہ ہےکہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کامتحمل ہوسکتاہےجس کیجانب ہمیں ایسےوقت میں دھکیلاجارہاہےجب امپورٹڈسرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟
شیخ رشید کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتاہوں۔رسوائےزمانہ ECPکی مقررکردہ ایسی متعصّب+منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سےپہلےہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔سوال یہ ہےکہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کامتحمل ہوسکتاہےجس کیجانب ہمیں ایسےوقت میں دھکیلاجارہاہےجب امپورٹڈسرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
درخواست کا متن
شیخ رشیدنے نجی چینل پرآصف زرداری سے متعلق دہشتگردوں کی خدمات لینے کا بیان دیا،شیخ رشید نے یہ تمام بیان تیار کردہ شازش کے تحت دیا ہے،شیخ رشیدمن گھڑت سازش کاذکرکرکے پی پی اورپی ٹی آئی میں دشمنی چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کی گرفتاری پر رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا ٹویٹ
شاندانہ گلزارپربغاوت کامقدمہ اورشیخ رشید گرفتاراللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے،ہمارے پیاروں کے جنازے اٹھ رہے ہیں لیکن انکی ترجیحات ملاحظہ ہوں،شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
سانحہ پشاور نے پوری قوم کو رلا دیا، رجیم چینج آپریشن کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں شہدا کی قربانیوں سے حاصل کردہ امن تباہ ہو رہا ہے،ہمارے پیاروں کے جنازے اٹھ رہے ہیں لیکن انکی ترجیحات ملاحظہ ہو۔شاندانہ گلزار پر بغاوت کا مقدمہ اور شیخ رشید گرفتار۔ یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرما آمین
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) February 1, 2023
شیخ رشید کی گرفتاری پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات تھے کہ شیخ رشیدکوسوموارتک گرفتارنہیں کیاجائیگا۔
پاکستان
شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ بلڈ سیمپل لینے دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ای سی جی کرانے سے بھی انکار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا تاہم ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید چاق و چوبند اور مکمل ہوش ہواس میں تھے۔شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کر دیا۔پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی اولین ساعتوں میں گرفتار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔
انہوں نے اپنے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
راجہ عنایت خان کا کہنا ہے کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید اس من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔
سوشل میڈیا پر اس ایف آئی آر کی کاپی بھی گردش کر رہی ہے، جو راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بنیادوں پر تاریخ میں کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،"شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) نے شرح سود میں0.25. فیصد اضافہ کیا جس کے بعد شرح سود 4.50 سے تجاوزکرکے 4.75 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا ہے، امریکا میں شرح سود میں مسلسل دوسرے ماہ 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، امریکا میں رواں سال شرح سود بلند سطح پر ہی رہے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج تیز
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی