Advertisement

فٹبال ورلڈ کپ2022 کا افتتاح کرنیوالے غانم المفتاح کون ہیں ؟

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز گزشتہ روز ہوا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 21st 2022, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فٹبال ورلڈ کپ2022  کا افتتاح کرنیوالے غانم المفتاح کون ہیں ؟

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز گزشتہ روز ہوا  جس میں تلاوت کلام پاک ایک معذور حافظ قرآن غانم لالمفتاح نے کی ،  حافظ قرآن کو دنیا بھر سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ 

یہ حافظ قرآن غانم المفتاح ہیں جن کی عمر 20 برس ہے اور  وہ  5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے۔ 

غانم   بچپن  میں ہی وہ  ایک ایسی بیماری Caudal Regression Syndrome (CDS)   کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ۔ 

غانم کی  ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے اسکولوں نے انکار کر دیا اور سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے  وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان کے ساتھ کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم  الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

 وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے  فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔  

غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔

قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ" کا افتتاح  کیا جسے دنیا کے   500 بڑے چینلز پر دکھایا  گیا  اور تاریخ میں پہلی بار قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاز ہوا ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قطر کی روایت، ثقافت اور تاریخ کی پرفارمنس سے ہوا۔ تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں نے عرب اور مغربی ثقافتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرنے کا پیغام دیا۔

Advertisement
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • a day ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • a day ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 5 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 8 hours ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 hours ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 7 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 7 hours ago
Advertisement