50 سال بعد فلمی دنیا کے عظیم ترین مارشل آرٹ آرٹسٹ بروس لی کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔


سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دعوی کیا ہے کہ بروس لی کی موت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن یہ ایک تحقیق ہے اس کی تصدیق نہیں کی گئی،
رپورٹ کے مطابق اداکار کو موت کے دن شام ساڑھے 7 بجے پانی پینے کے بعد سردرد اور سر چکرانے کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک درد کم کرنے کی دوا کھائی اور انہیں 2 گھنٹے بعد مردہ حالت میں دریافت کیا گیا۔
بروس لی کی میڈیکل رپورٹ میں لکھا گیا کہ ان کا دماغ سوج گیا تھا جس سے ان کی موت ہوئی، جس کی وجہ دوائی لکھی گئی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ان کا زیادہ پانی بینا ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کی سوجن کی وجہ ہائپو نیٹریمیا ہو سکتی ہے، جس سے گردوں کو اتنا زیادہ پانی مل جاتا ہے کہ وہ فلٹر نہیں ہو پاتا۔ میڈیکل ماہرین کے مطابق ہائپو نیٹریمیا کا سامنا اس وقت ہوتا ہے
جب کوئی فرد بہت کم وقت میں بہت زیادہ پانی پی لیتا ہے اور گردے اس پانی کو فلٹر کر نہیں پاتے، تاہم ایسا کم پانی پینے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بروسلی کی دماغ میں سوجن دو ماہ سے ہی شروع ہو گئی تھی، لیکن تشخیص نہیں ہو سکی۔ جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بروسلی نے پانی پینا چھوڑ دیا تھا وہ صرف گاجر اور سیب کا جوس پی رہے تھے۔
تاہم ایسے شواہد موجود نہیں جن سے عندیہ ملتا ہو کہ بروس لی نے ایسا کیا تھا، بروس لی موت 20 جولائی 1973 کو 32 سال کی عمر میں ہوئی تھی ،
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل



