پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔


لاہور : پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث باہر جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور امام الحق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔
فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
? Our 18-player squad for the three-Test series against England ?#PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل





