قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم نےکم بیک کیااور فائنل میں پہنچی۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایک سال کے دوران ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ہم بڑے ایونٹ جیتنا چاہتے ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کے لئے آپشنز بڑھائیں، اس لئے کوشش ہے قومی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔
فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں، نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھا، بریک کے بعد فاسٹ بولر کو تھوڑا ٹائم لگتا ہے، پانچ روزہ کرکٹ کے لئے ہمارے پاس فاسٹ بولرز زیادہ نہیں، حارث رؤف بہت زبردست بولر ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago





