موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی فنڈ کا قیام پاکستان کے موقف کی فتح ہے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کے مطالبے کی بین الاقوامی قبولیت پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔


وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کے لیے بین الاقوامی فنڈ کا قیام پاکستان کے موقف کی فتح ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو عالمی ایجنڈے میں بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موقف نے اس معاملے پر بین الاقوامی اتفاق رائے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
وزیر اطلاعات نے یقین ظاہر کیا کہ ڈیمیج اینڈ لاسس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں ترقی پذیر ممالک کا محسن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو منوانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے کرہ ارض کو بچانے کے لئے فیصلہ کن اور عملی قدم اٹھایا ۔یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- 30 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- 35 منٹ قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 13 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 26 منٹ قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 16 گھنٹے قبل