جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹوئٹربلیو ٹِک سبسکرپشن سروس کا دوبارہ آغاز کب  ہونے جارہا ہے ؟

ایلون مسک نے آٹھ ڈالر کا سبسکرپشن پلان کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی غرض سے متعارف کروایا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوئٹربلیو ٹِک سبسکرپشن سروس کا دوبارہ آغاز کب  ہونے جارہا ہے ؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک  کا کہنا ہے  کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹِک کی سبسکرپشن سروس کا دوبارہ آغاز فی الحال نہیں کیا جا رہا ہے ۔ 

دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے  آج ایک ٹویٹ  میں کہا  کہ وہ بلیو ٹِک اس وقت تک دوبارہ نہیں لانچ کریں گے جب تک مکمل اعتماد نہ ہو کہ نقلی اکاؤنٹس کو روکا جا سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ اداروں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو شخصیات کے اکاؤنٹس کی بہ نسبت مختلف رنگ دیا جائے گا تاکہ دونوں میں فرق واضح ہو۔ 

 

یاد رہے کہ  دو ہفتے قبل ٹوئٹر نے بلیو ٹِک حاصل کرنے کے لیے آٹھ ڈالر کا سبسکرپشن پلان عارضی طور پر روک دیا تھا۔

سبسکرپشن پلان متعارف ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہوا کہ ٹوئٹر کو کچھ صارفین کے لیے علیحدہ سے ’آفیشل‘ کا بیج بھی جاری کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل بلیو ٹِک مارک اکاؤنٹس کی تصدیق کے بعد جاری کیا جاتا تھا جو اکثر سیاستدانوں، صحافیوں یا دیگر معروف شخصیات کے تھے ۔  لیکن  سبسکرپشن پلان متعارف ہونے کے بعد ہر اس شخص کو بلیو ٹِک مارک تک رسائی حاصل ہوئی تھی جو آٹھ ڈالر دینے  کو تیار تھا۔

ایلون مسک نے آٹھ ڈالر کا سبسکرپشن پلان کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی غرض سے متعارف کروایا تھا۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نس وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll