Advertisement
پاکستان

این اے 75 ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

ڈسکہ : حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتحابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ، الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر اپریل 8 2021، 7:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتحابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔4200 پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔

جی این این کے مطابق  رینجر کے 1048 اہلکار جب کے پاک فوج کی دس ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی،  سیالکوٹ 47 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے ہیں ۔ سیالکوٹ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ  الیکشن کے دن غیر قانونی حرکات کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب  ڈسکہ این اے 75  انتخابات کا معاملہ،  ڈسٹرکٹ مونیٹرنگ آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خط لکھ دیا،  مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے آج چار بجے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ریلی کے لیے لوکل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نہیں لی گئی،  ایسی سرگرمیاں بغیر اجازت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں ،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس معاملے کا نوٹس لیں۔

چند دن قبل  سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی تھی اور  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل ضمنی انتخاب کیلئے 18 مارچ  کی تاریخ دی گئی تھی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی  انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن  کرانے کا حکم دیا تھا۔   الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

Advertisement
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 7 hours ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 days ago
Advertisement