ڈسکہ : حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتحابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ، الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتحابات کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔4200 پولیس اہلکار اور آفیسران سیکیورٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔
جی این این کے مطابق رینجر کے 1048 اہلکار جب کے پاک فوج کی دس ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گی، سیالکوٹ 47 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے ہیں ۔ سیالکوٹ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن غیر قانونی حرکات کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب ڈسکہ این اے 75 انتخابات کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مونیٹرنگ آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خط لکھ دیا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے آج چار بجے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ریلی کے لیے لوکل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نہیں لی گئی، ایسی سرگرمیاں بغیر اجازت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس معاملے کا نوٹس لیں۔
چند دن قبل سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کردی تھی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل ضمنی انتخاب کیلئے 18 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل