جی این این سوشل

صحت

تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم شروع ، 13.5ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائینگے 

رواں سال 2022 کی تیسری سب نیشنل امیونائزیشن (پولیو) مہم آج ( پیر )  سے شروع ہو رہی ہے  ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم شروع ، 13.5ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائینگے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ملک کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

 یہ مہم 28 نومبر سے پنجاب کے نو اضلاع، سندھ کے آٹھ اضلاع، بلوچستان کے چھ اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ 

خیبر پختونخواہ میں مہم 5 دسمبر کو شروع کی جائے گی ، جس میں خطے کے نو ہائی رسک اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا ۔

100,000 سے زیادہ تربیت یافتہ اور پر عزم”صحت محافظ” ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں گے تاکہ بچوں کو ان کی دہلیز پر حفاظتی ویکسین دی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر ہم جنوبی کے پی سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر لیں تو پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم دراصل پولیو کے خاتمہ کے کافی قریب ہیں اور جلد از جلد پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں ، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے ،  وائرس کی گردش ملک کے صرف ایک چھوٹے سے حصے میں رہ گئی ہے ۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ”صحت حفاظت” ہیلپ لائن 1166 اور 24/7 واٹس ایپ ہیلپ لائن 0346-777-65-46 جاری کی تاکہ رہ جانے والے بچوں کی اطلاع دینے میں والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد کی جا سکے۔ 

تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 26 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.778 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.15 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.721 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

کیس اسلام آباد ہائی کورٹ ہی سنے گا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی 
فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

توشہ خانہ ریفرنس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف گذشتہ برس 28 اکتوبر2022 کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔ عمران خان نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر التواء ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll