Advertisement

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 3میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی

سنچوریئن: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 کے فرق سے جیت لی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 8th 2021, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان  نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے ہرا کر  3 میچوں کی سیریز 2-1 کے فرق سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کو 2013 کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح ملی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 292  رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کے یانیمن ملان، کائل ویرن اور فیلوک وائیو نے نصف سنچریاں کیں ۔ پاکستان کے محمد نواز اور شاہین آفریدی 3،3  وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے جبکہ  فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  2 شکار کیے ہیں ۔

پاکستان کے فخر زمان نے سیریز میں  لگاتار دوسری سنچری سکور کی،  امام الحق نے 57 اور بابر اعظم نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کے مہاراج 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے ہیں۔

اس سے قبل  سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے  میچ  میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement