فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا امکان ہے، جس وجہ سے اسکاٹ لینڈ میں فٹبال کے کھلاڑیوں پر ٹریننگ اور میچ سے ایک دن پہلے فٹبال کو سر سے ہیڈر مارنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔


گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فٹبال کے کھلاڑیوں کے دماغی امراض سے مرنے کے امکانات دوسرے لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
فٹبالر کھیل کے دوران بار بار سر کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ فٹبال کلب ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ ایسے ٹریننگ سیشن منعقد نہیں کریں گے جن میں پیشہ ور فٹبالرز کو ہیڈنگ کی مشق کرائی جاتی ہے، اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک حد سے زیادہ ہیڈرز استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
بی بی سی کے مطابق سکاٹ لینڈ دنیا کا و ہ پہلا ملک تھا جس نے تمام کھیلوں میں ’اگر شک ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو باہر بٹھائیں‘ کا اصول اپنایا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کو سر پر کسی قسم کی چوٹ لگتی ہے اور اسے سر چکرانے کی شکایت ہو تو اسے میدان سے باہر بھیج دیا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ برسوں میں کئی بڑے بڑے فٹبالرز ڈمنشیا بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سکاٹ لینڈ کے کلب ’کیلٹِک‘ کے سابقہ کپتان بِلی میکنیل اورانگلیڈ کو ورلڈ کپ میں فتح دلوانے والے جیک چارلٹن بھی شامل تھے۔

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز آج ہو رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ، امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 27 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد نے یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ماں بیٹے کو لے کر واپس جیل پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

بجٹ پیش کرنےکیلئےقومی اسمبلی کااجلاس10جون کوطلب کر لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
- 10 منٹ قبل

امریکا کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا دو ٹوک موقف
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت سن لے،امن کا حصول مذاکرات سے ہی ممکن ہے: بلاول بھٹو
- 11 گھنٹے قبل

ایران کے شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج پھر کرفیو نافذ
- 6 منٹ قبل

مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن کا بیٹی کے قتل سے متعلق بیان
- 13 گھنٹے قبل