Advertisement
پاکستان

حنا ربانی کھرایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کابل پہنچ گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 29 2022، 6:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حنا ربانی کھرایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے پر افغانستان کے نائب وزیر برائے معیشت عبدالطیف نظاری اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ عبیدالرحمن نظامانی نے ان کا استقبال کیا۔ 

وہ افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سیاسی مشاورت کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں  افغان عبوری حکومت سے دوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر گفتگو ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement