جی این این سوشل

تفریح

بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ محمودہ خانم آج صبح انتقال کر گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشریٰ انصاری  کی والدہ انتقال کرگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ بشریٰ انصاری نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اس  افسوسناک خبرکے بارے  مداحوں کو اطلاع دی  ۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں  لکھا کہ میری پیاری ماں محمودہ خانم ابھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں ، اُن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا ، میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

اس سے قبل  بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد  بھی گزشتہ سال کورونا سے انتقال کرگئی تھیں۔

ایک اور پوسٹ میں بشریٰ نے والدہ اور بہن کی ایک یادگار ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری پیاری ماں اور خوبصورت بہن سُنبل شاہد، اللّٰہ کے گھر ایک ساتھ ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

یاد رہے کہ  رواں سال  2022 جولائی کو لاہور میں مقیم بشریٰ انصاری کی والدہ کو شدید علالت کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محنت کش طبقے کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش طبقے کی عزت  اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی  کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب  کے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اُجاگر کرتا ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے کیونکہ محنت کش قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر موجود صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے محنت کش افراد کےلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت محنت کش طبقے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ محنت کش اپنا خون پسینہ ایک کرکے قومی ترقی و خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ آج کا دن پوری قوم خصوصی طور پر انسانی حقوق کے اداروں ، تنظیموں اور فورمز سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مزدوروں کی فلاح کےلئے ہم اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ نا صرف حکومت اور ریاسی اداروں بلکہ معاشرے کے تمام طاقتور طبقات اور حلقوں کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، ہم سب کو مل کر اپنے اردگرد موجود محنت کش افراد کی بھلائی اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علی امین کا کہنا تھا کہ  یہ طبقہ جتنا مضبوط اور خوشحال ہو گا قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیادیں بھی اُسی قدر دیرپا اور مضبوط ہوں گی ، میں یقین دلاتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اُنہیں جائز مقام دینے اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll