Advertisement
ٹیکنالوجی

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا

 حکومت گوگل کو ادائیگی پر رضا مند ہو گئی ۔  صارفین کے لیےموبائل اکاؤنٹ کی مدد سے گوگل پلے سٹور تک رسائی  معطل نہیں ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر دسمبر 1 2022، 6:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے  ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا

 

وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی۔ حکومت  گوگل کو ادائیگی پر راضی ہو گئی۔ وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔

وزیر آئی ٹی امین الحق سے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ  نے رابطہ کیا ہے۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں۔ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔

ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔

پاکستان کے سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ  یعنی براہ راست  ادائیگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھاجس کے بعد پاکستانی صارفین اپنے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے گوگل پلے سٹور سے اپلیکیشنز ڈاون لوڈ نہیں کر پاتے۔

 فیصلے پر عملدر آمد کی صورت میں صارفین کو ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے گوگل پلے سٹور سے ایپس ڈاون لوڈ کرنا پڑتی۔

 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں اس کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ادائیگی کے اس نظام کی معطلی سے پاکستان میں عالمی اداروں گوگل، ایمازون اور میٹا وغیرہ کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات متاثر ہوں گی اور اس سے ملک کے ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 جس کے بعد حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر  ادائیگیوں کے طریقہ کار پر پالیسی مرتب دی جائے گی۔

Advertisement
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 5 days ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 5 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 days ago
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 12 hours ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • a day ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 5 days ago
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 17 hours ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • a day ago
Advertisement