کھیل
فیفا ورلڈ کپ : آج بھی 4 میچز کھیلے جائیں گے
فیفا ورلڈکپ 2022 میں آج بھی چار ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطاب فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
آج گروپ ایچ میں جنوبی کوریا اور پرُتگال مدمقابل ہوں گے جبکہ گھانا اور یوروگوئے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ کے گروپ جی میں سربیا کا سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ کیمرون کی ٹیم برازیل سے ٹکرائے گی۔
واضح رہے کہ گروپ اِی جاپان اور اسپین نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دنیا
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
بھارتی کانگریس پارٹی کے سنیئر رہنما راہول گاندھی کو بھارت میں مودی برادی کے خلاف ہتک عزت کیس میں نااہل کیا گیا ہے۔

بھارتی کانگریس پارٹی کے سنیئر رہنما راہول گاندھی کو بھارت میں مودی برادی کے خلاف ہتک عزت کیس میں نااہل کیا گیا ہے.راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیش لیڈرنے 2019 میں انتخابی مہم کے دوران ’’مودی سرنیم‘‘ سے متعلق بیان دیا تھا، جسے گجرات کی مودی برادری نے توہین آمیز قرار دیا تھا۔
گذشتہ روزعدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کرضمانت منظور کرلی۔ گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کی 30 روز کے لیے ضمانت منظور کی تھی، راہول گاندھی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔

نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔
American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔
پاکستان
سی ٹی ڈی نے پنجاب سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

ڈی جی خان: خفیہ کارروائیوں میں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ سے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے خصوصی مواد، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو ان کے بدترین انجام تک پہنچایا جائے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری