ٹیکنالوجی
گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں
گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت آئی ٹی کی جانب سے ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں ہیں جس کے بعد گوگل پلے سٹور پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں والی ایپس موجود رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گوگل نے موبائل آپریٹرز سے ادائیگیوں والی اپیلی کیشن بند کر دی ہیں۔
گوگل کو تاحال وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ کے ادائیگیوں کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا جا سکا۔
حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی ۔
واضح رہے گوگل نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یکم دسمبر کو ملک میں کیرئیر پیڈ ایپلی کیشن بند کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ گوگل اب حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے بعد اپنی سروس بحال کرے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر امین الحق نے گوگل کا معاملہ وزارت خزانہ سے اٹھایا تھا۔
وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ گوگل کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی اور پلے سٹور کی سروس یکم دسمبر کے بعد بھی معطل نہیں ہوں گی۔ ان تمام دعوؤں کے برعکس گوگل نے پاکستان میں اپنی سروس معطل کر دی ہے۔
تجارت
پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی
پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔

پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی پیٹرول پمس پر پیٹرولیم منصوعات کی سپلائی بند ہے۔ بہاولپور میں چند کھلے پیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ادھر سیالکوٹ میں بھی بیشتر پیٹرول پمس بند ہیں جبکہ کھلے پیٹرول پمپس پرشہریوں کا بے پناہ رش ہے۔
فیصل آباد میں بھی پیٹرول پمس پر موٹر سائیکل سواروں کا رش ہے۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔
اس معاملے پر متعلقہ حکام کا ردعمل فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان
اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں:عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Taking Fawad to court handcuffed & head/face covered like a terrorist shows the low & vindictive levels Imported govt & State have reached. The treatment of Fawad Ch & Azam Swati & Gill before him leaves no doubt in people’s mind that now we are a banana republic.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ فواد کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر ،چہرے کو دہشت گرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں لے جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب لوگوں کے سامنے ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں: مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جیسے اس سے قبل نواز شریف حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے اور نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا اور نواز شریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک سے نکالنا ایک بڑا سانحہ تھا۔ مجھے اور نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے تاہم ترقی کرتا ہوا پاکستان واپس آئے گا۔سازش کرنے والے سارے کردار اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں اور وہ دن بھی دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
سینئر نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں ڈرتی اور بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ 8 ماہ کا حساب بعد میں ہو گا پہلے 4 سال کا حساب دینا ہو گا جبکہ اپنی حکومت کو توڑنے والا اب رو رہا ہے تم اب رونے کی تیاری کر لو اب باقی زندگی بھی رونی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں حکومت کرنے والے ذمہ دار ہمیں قرار دے رہ ہیں۔ آج ان کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو کہتے تھے مہنگائی کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی۔
مریم نواز نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں پارٹی کے لیے ایک منٹ نہیں بیٹھوں گی۔ انہوں نے ایسے شخص کو نکالا جس کی 9 سالہ کارکردگی نکالیں تو 75 سالہ تاریخ میں کھنڈرات بچتے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صوبہ خیبر پختونخواء کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا:مصدق ملک
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی فوج کی جینین مہاجر کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ، 9 فلسطینی شہید
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستانی خفیہ اداروں کی بڑی کامیابی