Advertisement
پاکستان

نہیں معلوم 15دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں، فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور نہیں معلوم 15 دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 2nd 2022, 11:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نہیں معلوم 15دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں، فواد چودھری

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تمام اراکین کی رائے لی ہے اور تمام اراکین نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی کمیٹی کل عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیا ہے اور اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ عمران خان نے آج پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے کیونکہ پورا ملک سیاسی استحکام کی طرف جانا چاہتا ہے اور عمران خان نے کہا اگر انتخابات نہیں کرواتے تو عدم استحکام کا کوئی اور حل بتا دیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ 2 ہزار ڈالر بھی باہر بھیجنے کے لیے اکاؤنٹ کھلوانا پڑ رہا ہے اور پاکستان اس وقت ایک بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہے۔ 7 ماہ کے دوران دہشتگردی میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نہیں معلوم 15 دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں جبکہ مفتاح اسماعیل خود کہہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور پنجاب کو دینے کے لیے وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وفاق نے خیبر پختونخوا کو 120 ارب روپے دینے ہیں یہ دفاع کے اخراجات ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبوں میں دو تہائی اکثریت سے تو ہماری حکومت ہونی چاہیے تاکہ استحکام آئے اور ملک میں کچھ بھی آئین کے مطابق نہیں ہو رہا کیونکہ آئین تو معطل ہے اور جو ہے اس کے تحت انتخابات ہی کرانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو تو بہت سے معاملات میں لیڈر شپ اعتماد میں بھی نہیں لیتی جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی ایک بھی پینل نہیں بنا سکی۔

Advertisement
مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان عدالت میں تلخ کلامی

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان عدالت میں تلخ کلامی

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران نے امریکا سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا

ایران نے امریکا سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
احترام محرم الحرام کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بھر کے تھیٹرز تیرہ محرم تک بند

احترام محرم الحرام کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بھر کے تھیٹرز تیرہ محرم تک بند

  • 41 منٹ قبل
بنگلہ دیشی عوام پاکستان کو بھارت سے زیادہ قریبی دوست سمجھتے ہیں: گیلپ پاکستان سروے

بنگلہ دیشی عوام پاکستان کو بھارت سے زیادہ قریبی دوست سمجھتے ہیں: گیلپ پاکستان سروے

  • 2 گھنٹے قبل
فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
 عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں،وزیر اعظم

 عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں،وزیر اعظم

  • 25 منٹ قبل
چین نے امریکا سے تجارتی معاہدے کی تصدیق کر دی، تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید

چین نے امریکا سے تجارتی معاہدے کی تصدیق کر دی، تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید

  • 2 گھنٹے قبل
سی سی ڈی کا ایک روز میں چار مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سی سی ڈی کا ایک روز میں چار مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  • 2 گھنٹے قبل
یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

  • 13 منٹ قبل
وفاقی حکومت نے عبوری محصولات کے اعداد و شمار جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی

وفاقی حکومت نے عبوری محصولات کے اعداد و شمار جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
امریکا سے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہر معاملے میں ساتھ دیں ، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی: اسحٰق ڈار

امریکا سے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہر معاملے میں ساتھ دیں ، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی: اسحٰق ڈار

  • 41 منٹ قبل
ایپل کی  یورپی یونین میں اپنے ایپ اسٹور کی پالیسیوں اور فیسوں میں تبدیلی

ایپل کی یورپی یونین میں اپنے ایپ اسٹور کی پالیسیوں اور فیسوں میں تبدیلی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement