کھیل
فیفا ورلڈ کپ:ارجنٹینا اور نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں
فیفا ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز اور ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
پری کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے امریکا کو 1-3 سے شکست دی۔میچ کے 10 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے میمفس ڈیپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسری جانب پری کوارٹر فائنل راونڈ میں ارجنٹینابھی آسٹریلیا کو 1-2 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیونل میسی اور جولین الوریز نے ایک ، ایک گول سکور کیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے واحد گول اینزو فرنینڈز نے کیا۔
میگا ایونٹ کے پہلےکوارٹر فائنل میں 9 دسمبر کو ارجنٹینا کا مقابلہ نیدر لینڈز کی ٹیم سے ہوگا۔
جرم
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
-1280x720.jpg)
تازہ واقعہ میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔ ٹرک ڈرائیور عبدالرزاق کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مقتول تین دن کی ڈیوٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ ڈاکووں نے ایک موبائل کے پیچھے اسے قتل کردیا۔
اہل خانہ کہتے ہیں مقتول کو ایک گولی کمر میں لگی اور مرتے وقت بھی اس کو اپنے بچوں کی فکر تھی۔
عبدرازق دوبھائیوں سے چھوٹا اور تین بچوں کا باپ تھا اور منگھوپیر میں جماعت اسلامی کا کارکن بھی تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تدفین منگھوپیر کے قبرستان میں کی گئی۔
پاکستان
آئی ایم ایف کا بیوروکریسی کے اندرون و بیرون ملک تمام اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ ، حکومت مشکل میں
اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان سے سرکاری افسران کے اثاثہ جات پبلک کرنے کے لئے قانونی ترامیم کا مطالبہ کردیا اور ساتھ ہی ان کی بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مزید مشکلات سے دوچار ہے۔ آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے قانونی ترامیم کا بھی مطالبہ کر دیا اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر بضد ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔ بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف نے مانگ لی ہیں اور بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثوں کو پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے شفافیت اور احتساب کیلئے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورو کریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے۔
بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کیلئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے جبکہ بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔
تجارت
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آج مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 271.35 روپے تک پہنچ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور 271 روپے 33 پیسےپر بند ہوا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان نے نواز شریف کو کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے: مفتاح اسماعیل
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا