تفریح
عامر خان پرانے دنوں کو یاد کرکے رو پڑے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پرانے دنوں کو یاد کرکے رو پڑے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان پرانے دنوں کو یاد کر کے روپڑے۔ ماضی سے متعلق کیے گئے سوال پر ان کی آنکھیں نم ہو گئیں انہوں نے کہامیں گزرے دنوں کو یاد کرکے بہت جلدی رو پڑتا ہوں، میرے لیے آنسو پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر تھے اس لیے کئی لوگ سمجھتے تھے ہمارے مالی حالات اچھے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا۔ والد نے کئی لوگوں سے ادھار پیسے لے رکھے تھے جنہیں وہ واپس نہیں کرپا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ والد کو اس حال میں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی۔ روزانہ کئی فون آتے تھےلوگ ان سے ادھار واپس کرنے کا مطالبہ کرتے۔اکثر رقم کا مطالبہ کرنے والوں سے ان کی لڑائی بھی ہو جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں جب حالات بہتر ہوئے تو ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جس سے جو رقم لی ہے اسے واپس کی جائے۔ جب انہوں نے مہیش بھٹ سے لی ہوئی رقم واپس کی تو مہیش بھٹ کو یقین ہی نہیں آیا کیونکہ وہ پیسے واپس ملنے کی امید بالکل چھوڑ چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بہت اچھے طالبعلم نہیں تھا انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کا زیادہ شوق تھا۔ بچپن سے فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا تھا ، میں کبھی کرکٹر کبھی فٹبالر اور کبھی سائنسدان بننے کا سوچتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہونے کے باعث ہم کبھی بھی اسکول کی فیس وقت پر ادا نہیں کر پاتے تھے۔ تمام مسائل کے باوجود وہ زندگی بہت اچھی تھی۔
دنیا
اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔
اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔
صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور مشن کے سربراہ احمد زوتین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ایڈز کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس معاملے پر زبردست کام ہو گا اور ہم مطلوبہ اہداف تک پہنچ جائیں گے۔زوٹین نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی تخمینہ تعداد میں 2015-2022 میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ کئی سول اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ برسوں کے مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
پاکستان
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی دورے اس مقصد کا حصہ ہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں متعدد دورے ہوں گے ۔
امریکی نائب وزیرخارجہ برائے آبادی ، مہاجرین اورنقل مکانی جو لیٹا والز نوئز کل تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں جبکہ افغانستان کے بارے میں امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ جمعرات کے دن اسلام آباد آئیں گے۔
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ یہ دورے متعدد امور پر امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی