جی این این سوشل

دنیا

چین : کورونا پالیسی میں نرمی، آج کاروبار کھول دیا گیا 

بیجنگ : چین میں زیرو   کووڈ پالیسی میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، بیجنگ اور دیگر شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ کے قواعد میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین : کورونا  پالیسی میں نرمی، آج کاروبار کھول دیا گیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں آج سے کاروبار مکمل طور پر کھول دیا گیا ہےجبکہ  پبلک ٹرانسپورٹ میں 48 گھنٹوں میں کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

شنگھائی میں حالیہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بغیر پارک اور دیگر سیاحتی مقامات پر اب داخلے کی اجازت ہو گی۔

ہینگزہو میں پوری آبادی کی باقاعدہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ختم کر دی گئی۔

ارمچی میں سپر مارکیٹس، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور اسکی ریزورٹ دوبارہ کھل گئے۔ 

چین کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی اور لاک ڈاؤن ختم بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کی زیرو کووڈ پالیسی کے خلاف بیجنگ سمیت مختلف شہروں مظاہرے کیے گئے تھے۔ 

دوسری جانب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  

دنیا

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں  2 افراد ہلاک

سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

پاکستان انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔ ضیاء محی الدین میں شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کے لیے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بیٹھائی اور سلوراسکرین پر بہترین اداکاری پرانہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll