سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور پولیس نمائندوں پر مشتمل نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سپیشل جے آئی ٹی آئی قائم کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے نئی خصوصی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔
نئی سپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اور آئی ایس آئی کے نمائندوں کے علاوہ آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساجد کیانی،
آئی بی کے وقار الدین سید، ایف آئی اے کے اویس احمد ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر مرتضی افضال، ایم آئی جبکہ محمد اسلم آئی ایس آئی کے شامل ہیں۔ انھوں کے کہا کہ تمام افسران گریڈ بیس کے ہیں۔
سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گذشتہ روز رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے ناسازی طبعیت کےسبب بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اچھی تجاویز دی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 8 hours ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 5 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 12 hours ago

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 8 hours ago

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 6 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 11 hours ago

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 7 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 12 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 11 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 8 hours ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 9 hours ago