عمران خان پر کرپشن ثابت شدہ ہے، ہم پرتو مفت میں ہی کیس بنتے رہے : نوازشریف
لندن : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے اور مفت میں جلا وطن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سرشرم سے جھکا لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایماء پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، اس الزام پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ، کرپشن، کمیشن کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی الزامات کی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے، برطانیہ میں پی ایم ایل این کی حکومت ہے نہ تحریک انصاف کی، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے عوام کی حکمرانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو؟
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، بچے، بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ سر تا پاؤں کرپشن میں ملوث شخص ان پر الزامات لگا رہا ہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں اور یہاں کی حکومتوں سے بےگناہی کے ثبوت ملے، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا، 24 کروڑ عوام کے منتخب وزیرِ اعظم کو 10ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی اس پر نااہل کیا گیا۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کا آج یہ حال کر دیا ہے کہ غریب اپنے بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا، 2017 میں پاکستان تیزی سے بلندیوں کی طرف جا رہا تھا، اُس وقت اشیاء خورونوش کی قیمتیں کیا تھیں، آٹا، دال کی قیمتیں کیا تھیں، بجلی کتنی سستی تھی بلکہ بجلی آ رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت کو پورا کیا، ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی، ہم وہ جنہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنائیں، ہم وہ ہیں جنہوں نے چند مہینوں میں بجلی کے کارخانے لگائے، لوڈشیڈنگ کو 3 سالوں میں ختم کر دیا۔
نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے، کوئی ایک منصوبے کا نام بتائیں جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو؟ کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا اور مکمل کیا۔
سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی ایک منصوبہ، کوئی نام ہے تو بتا دو ، خیبرپختونخواہ میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی فالٹی اور اربوں کا خرچہ نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، 50 ارب کی کرپشن ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 14 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 19 گھنٹے قبل



