لاہور : انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ، رانا ثناءاللہ کو بری کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق انسدادِ منشیات عدالت کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیس سے بریت کے لیے رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان عدالت میں پیش ہوئے۔
انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا ۔ سماعت کے دوران گواہان کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہنا تھا کہ ہمارے سامنے منشیات کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے انسداد منشیات کی عدالت میں اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رانا ثنااللّٰہ کو گزشتہ دورِ حکومت میں، یکم جولائی 2019ء کو 15 کلو ہیروئین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز اِنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
رانا ثنااللّٰہ کی 24 دسمبر 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 20 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 15 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 15 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 15 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago



