پاکستان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکوئٹہ اور تربت کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول رکھے
کوئٹہ : چیف آف آرمی جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا اوریادگار شہدء پر پھول بھی رکھے۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور سکول آف انفینٹری میں ینگ آفیسرز اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی اورمستقبل کے چینلجز سے نمنٹے کےلیئے پیشہ وارانہ مہارتوں پرتوجہ مرکوزکرنےپرزور دیا۔
بلوچستان کے دورے کے دوسرے دن آرمی چیف تربت گئے، آئی جی ایف سی نے بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے سماجی و معاشی ترقی یقینی بنائی جائے گی۔
دنیا
صیہونی فورسز کے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے،مزید 24 افراد کو شہید
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں
اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اور بمباری سے مسجد بھی شہید کردی گئی جبکہ اسرائیلی حملوں سے ایک اسرائیلی یرغمالی بھی مارا گیا۔
ادھر عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا، یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف کا کہنا ہے تمام رکن ممالک آئی سی سی فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
پاکستان
ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
پاکستان
غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔
دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
علاقائی ایک دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں