جی این این سوشل

دنیا

ہم جنس پرستی کا حامی امریکی صحافی فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کرتے ہوئے انتقال کرگیا

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کرتے ہوئے ہم جنس پرستی کا حامی امریکی صحافی انتقال کرگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم جنس پرستی کا حامی  امریکی  صحافی فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کرتے ہوئے  انتقال کرگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

48 سالہ گرانٹ واہل جمعہ کی شب ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران اچانک گر گئے، رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

گزشتہ ماہ گرانٹ واہل کو قطری حکام نے ایل جی بی ٹی کے حقوق کی حمایت میں رینبو شرٹ پہن کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر مختصر وقت کیلئے حراست میں لیا تھا۔

گرانٹ واہل کی اہلیہ Céline Gounder نے کہا کہ وہ اس وقت مکمل صدمے میں ہیں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والے تعزیتی پیغامات پر انکا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

گرانٹ واہل نے اپنی موت سے ایک دن قبل جمعرات کو اپنی 48 ویں سالگرہ قطر میں دوستوں کے ساتھ منائی تھی۔

فیفا کے صدر Gianni Infantino نے کہا ہے کہ گرانٹ واہل کی فٹ بال سے محبت ”بے پناہ“ تھی، ان کی رپورٹنگ دنیا بھر میں فٹبال شائقین کو بہت آئے گی۔

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو نویں برسی پر خراج تحسین

مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا  پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو  نویں برسی پر خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ان کی نویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی، شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں ،قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے، شہید مریم نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ملتی ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔

دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا,  جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر  لیا جائے  گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند  کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔  

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

 

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، ایسا کوئی فرد نہیں جو آئین و قانون سے ہٹ کر معافی دے سکے۔

لاہورمیں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک بند ہوگا۔ ملک کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیرہوجاتے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اورغیرملکی سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی، اس طرح کے احتجاج اوردھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، جھوٹ اورانتشارپھیلانے کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔ سیاسی جماعت پاکستان میں انتشار، افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی کے خلاف جو کیسزہیں ان میں ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، اس گروہ سے خیرکی توقع رکھنا ایک رسک ہے،  حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کے پی حکومت کی اپنے صوبے میں دہشتگردوں پرکوئی نطر نہیں، راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف کا احساس ہے۔ نومئی کو پی ٹی آئی نے وہ کچھ کیا جو دہشتگرد بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نےعسکری تنصیبات پرحملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، حکومت ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے، شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll