لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا جنرل باجوہ نے ملک کیساتھ وہ کیاجو دشمن بھی نہیں کرتا۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، کسی سے کوئی مدد نہیں مانگ رہا، میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو اور ان کا وقار اوپر جائے، جنرل (ر) باجوہ کے دور میں اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھے۔
جلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج اپنی سنیئر لیڈر شپ کے ساتھ میٹنگ کی، اجلاس میں ملکی اہم ایشوز پر بات ہوئی، شرمناک طریقے سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جا رہے ہیں، ایسی چیزیں تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں دیکھی تھیں، دنیا کا کوئی ایسا ملک بتا دیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور وہ غریب ہو، جن ممالک میں طاقتور مجرموں کو نہ پکڑا جائے وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں ایسا ظلم نہیں دیکھا، یہ ڈاکو ملک سے بھاگے ہوئے تھے، یہ سارے باری باری واپس آرہے ہیں اور ان کے سارے کیسز ختم ہو رہے ہیں، جیل چھوٹے چھوٹے چوروں سے بھرے ہوئے ہیں، آج ملک میں بے روزگاری، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دو بڑے خاندانوں نے 30 سال ملک کو لوٹا، زرداری، شریف خاندانوں کی لوٹ مار پر دنیا میں کتابیں لکھی گئیں، اگر ان کے خلاف وہ کتابیں غلط لکھی ہیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف برطانوی نشریاتی ادارے نے ڈاکیو منٹری بنائی، سب کو این آر او ٹو دے کر پاک کیا جارہا ہے، این آر او ون کے بعد پاکستان کے چار گنا قرضے بڑھے تھے، پہلا این آر او مشرف اور اب ان کو این آر او ٹو جنرل باجوہ نے دیا، افسوس سلیمان شہباز واپس آیا اس کو ہار پہنائے گئے، سلیمان شہباز یہ بتاؤ رمضان شوگر ملز ملازمین کے اکاؤنٹ میں 16 ارب کیسے آئے، سلیمان شہباز بتاؤ تمہارے کیس کے چار گواہان کیسے مرے، جب سارے گواہان مرگئے تو یہ سارے واپس آگئے، اسحاق ڈار نے بچوں کو 5 ملین ڈالر بھیجے، وزیر خزانہ سے رسید مانگی گئی سابق وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر بھاگ گیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ آج تک ایک چیز کی منی ٹریل نہیں دے سکے، افسوس اب زرداری اور اسکی بہن کے کیسز بھی معاف ہوجائیں گے، 26 سال سے پاکستان میں انصاف کی جدوجہد کر رہا ہوں، آج ملک کا کسان رو رہا ہے، ہم آج تباہی کے کنارے کھڑے ہیں، معیشت اس لیے تباہ ہو رہی ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں، قرضوں کا رسک 5 فیصد سے 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے، ملک کی اکانومی سکڑتی جا رہی ہے، ہم گروتھ 6 فیصد پر چھوڑ کرگئے آج صفر پر آگئی ہے، آج دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، ہماری معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، ملک کی انڈسٹریز بند ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں آمدن نہیں ہوگی تو قرضوں کو کیسے واپس کریں گے، آج پیاز کی قیمت400 ، ٹماٹر 300، آٹا 100، دالیں 50، گھی 50 فیصد قیمتیں بڑھ چکی ہے، آج عام آدمی کیسے گزارہ کرے گا، کوئی ادارہ جزیرہ نہیں کہ ملک نیچے جائے گا تو وہ ادارہ بچ جائے گا، مجھے تو لگ رہا ہے سازش کے ذریعے پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف لیجایا جارہا ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا تو نیشنل سکیورٹی متاثر ہوگی، جن لوگوں نے ہمیں بیل آؤٹ کرنا ہے تو پھر وہ قیمت مانگیں گے، ایک تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہماری مدد کرے، بالکل کسی سے کوئی مدد نہیں مانگ رہا، میں یہ چاہ رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو اور ان کا وقار اوپر جائے، جنرل باجوہ کے دور میں اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے، کسی صورت فوج کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتا، فوج کا ادارہ تب مضبوط ہوگا جب مداخلت نہیں ہوگی، گزشتہ 7 ماہ میں ہمارے ساتھ کھلی دشمنی کی گئی، توشہ خانہ کیس کے پیچھے کون تھا؟ کون لوگوں کو گرفتار کروا رہا تھا؟ اعظم سواتی کو ٹویٹ پر اتنی بڑی سزا دی گئی، ان کو برہنہ کیا گیا۔

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 7 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 4 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 3 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 3 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 4 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 3 گھنٹے قبل