پاکستان
اعتماد کا ووٹ: کس کا پلڑا بھاری؟ نمبر گیم کیا ہے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر سیاسی ہل چل عروج پر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے لیے ملاقاتیں اور رابطے کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کو پنجاب اسمبلی میں 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ساتھ 180 ہیں۔ مسلم لیگ ق کے 10ارکان بھی پرویزالہیٰ کے حامی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے ایوان میں180 ارکان ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے167 اور پیپلزپارٹی کے7 ارکان موجود ہیں۔ اپوزیشن کو 5آزاد اور راہِ حق پارٹی کے ایک رکن کی بھی حمایت حاصل ہے۔
پی ٹی آئی کے دوست مزاری اور چودھری مسعود احمد پارٹی پالیسی سے باغی ہیں۔ آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار تاحال نیوٹرل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خاں نے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان اسمبلی کو معطل کررکھا ہے۔ ان کے 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ان 18 ارکان کی اجلاس میں شرکت اہم قرار دی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضٰی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ممکنات کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، فیصلہ وہی ہوگا جو زرداری صاحب اور اتحادی چاہیں گے۔ بہت جلد خوشخبری سنیں گے، ایک سو چھیاسی ارکان ہم نے نہیں انہوں نے پورے کرنے ہیں۔
دوسری جانب فواد چودھری کا کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ ن لیگ کے پاس 170 یا 172 ووٹ ہیں۔ ق لیگ کے ارکان سے متعلق فیصلہ پارلیمانی پارٹی نے کرنا ہے۔ ہم ووٹنگ کرا دیں گے پی ڈی ایم اپنے ووٹ پورے کرے۔ پرویزالہیٰ ان کی کوئی بات نہیں مان رہے۔ یہ لوگ مایوس ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر شام 4 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع
پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔
پاکستان
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔
پاکستان
اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا