جی این این سوشل

پاکستان

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، مونس الٰہی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے

 وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سےپنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہی بلائے جانے پر مشاورت کیلئے مونس الٰہی عمران خان کو بریفنگ دینے کیلئے زمان پارک پہنچ گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، مونس الٰہی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجا ب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق)کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے.

جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سےملنے ان کے گھر زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مونس الٰہی گورنرپنجاب کی جانب سےاعتماد کا ووٹ لینے اور  

اس سے متعلق قانونی رائے سے  سابق وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے ، مونس الٰہی اس پہلے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کر چکے ہیں۔ 

پاکستان

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

وفاقی وزیر ہوا بازی (ایوی ایشن) خواجہ آصف کا  کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) پر  یورپی  کمیشن اور یورپی ایوی ایشن  سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کر دی گئی ہے،

اس موقع پر خواجہ آصف  کا کہنا تھا  کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے  خاتمے کے لیے بہت محنت کی۔

دوسری جانب پی آئی اے کےترجمان نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے جس سے پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2020 میں اس وقت کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف اور مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے سمیت تام پاکستانی ائیر لائنز  پر برطانیہ اور یورپ آنے پر  پابندی عائد کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ

پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ممتاز زہرا بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

فلسطین اور غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار  کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

 جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے  امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll